صبرو سکون

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - برداشت اور آرام، قرار و اطمینان۔  ہاں سچ نہیں حکایتِ حال زبون دروغ ہاں شکوہ و شکایت صبرو سکون دروغ      ( ١٨٧٨ء، گلزار داغ، ٢٨٧ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'صبر' کے ساتھ 'واؤ' بطور حرف عطف لگا کر عربی اسم 'سکون' لگانے سے مرکب عطفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٨ء کو "گلزار داغ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر